Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی یورپی پرواز کی آمد

پہلی پرواز اٹلی کے شہر میلان سے پہنچی جس کا شاندار استقبال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کو اٹلی کے شہر میلان سے پہلی یورپی پرواز کے پہنچنے پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل گروپ کے سی ای او جان پاگانو کا کہنا ہے کہ ’اٹلی کے شہر میلان سے براہ راست پرواز کی آمد سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم موڑ ہے ۔‘
یورپی ممالک  سے براہ راست ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کی آمد سے قائم ہونے والا فضائی رابطہ اہم ثابت ہوگا۔ وہاں سے آنے والے سیاح نئے تجربات سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔    
 واضح رہے ’ریڈ سی‘ میں سیاحوں کے استقبال کے لیے اس وقت 9 بہترین ہوٹلز موجود ہیں جبکہ ’ثول‘  اور ’امالا‘ کے تفریحی مقام کے علاوہ یاٹ کلب ، کورلیم میرین لائف انسٹی ٹیوٹ ، جدید ترین مرینا اور مرینا ولیج بھی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

شیئر: