Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا دبئی کے حکمراں کو ٹیلی فون، بھائی کے انتقال پر تعزیت کی

سعودی ولی عہد نے دبئی کے حکمراں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے دبئی کے حکمراں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں امارات کے نائب صدر اور اہل خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
 دبئی کے حکمراں کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد آل مکتوم پیر کو انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 76 برس تھی۔
امارات کے صدارتی دیوان نے شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کی وفات پر دس روزہ سرکاری سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شیخ احمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی پولیس اور پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ دبئی کی پبلک سروسز، بزنسز اور دیگر شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

 

شیئر: