سعودی قیادت کا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر سے اظہار تعزیت
شاہ سلمان اور ولی عہد نے الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے متحدہ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ان کے بھائی شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں امارات کے نائب صدر اور اہل خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
امارات کے صدارتی دیوان نے ایک بیان میں شیخ احمد بن راشد آل کی وفات پر دس روزہ سرکاری سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
