Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقان جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ: سعودی طلبہ نے چھ  اعزازات اپنے نام کیے

بلقان جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں مملکت کی یہ پہلی شرکت ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم  نے سرائیوو میں بلقان جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں چھ بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے ہیں۔
 اولمپیاڈ میں 13 ملکوں کے 90 طلبہ نے شرکت کی، ان ممالک میں بلغاریہ، قبرص، یونان، برطانیہ، مالدووا، شمالی مقدونیہ، رومانیہ، سربیا، سلووینا، ترکیہ، یوکرین اور میزبان بو سنیا ہرزیگووینا شامل تھے۔
ایس پی اے کے مطابق بلقان جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں مملکت کی یہ پہلی شرکت ہے۔ سعودی طلبہ نے چار سلور اور دو براونز میڈل جیتے ہیں۔
مدینہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے فارس یاسر الردادی، رائل کمیشن فار جبیل اینڈ ینبع کے ہاشم ابراہیم بسیونی اور ریاض جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے احمد محمد الحسین اور ایاد عماد الخلیفہ نے سلور میڈل اپنے نام کیے۔
الشرقیہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے محمد عبدالخالق البطاط اور الاحسا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے الریم علی المطوع نے براونز میڈل حاصل کیے۔
 مملکت کی نمائندگی چھ طلبہ پر مشتمل ٹیم نے کی۔ کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینین فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) اور وزارت تعلیم کی شراکت سے تربیتی پروگرام اور کمیمپوں کے ذریعے اولمپیاڈ میں شرکت کی تیاری کی گئی۔
یہ کامیابی ایسے وقت سامنے آئی جب مملکت بین الاقوامی انفارمیٹکس مقابلوں میں اپنی موجودگی کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔
اس سے قبل سعودی طلبہ کی ٹیم نے البانیہ میں منعقدہ بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیاڈ 2026 میں چار بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ اس میں سلور میڈل شامل ہے جو اس اولمپیاڈ میں مملکت کا پہلا سلور میڈل ہے۔

 

شیئر: