Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ کی ویتنام میں آسٹرونومی اینڈ آسٹرو فزکس اولمپیاڈ میں شرکت

اولمپیاڈ میں 60 سے زائد ملکوں کے طلبہ شریک ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم ویتنام کے شہر ہنوئی میں ہونے والے انٹرنیشنل آسٹرونومی اینڈ آسٹرو فزکس اولمپیاڈ 2026 میں شرکت کر رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اولمپیاڈ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس میں 60 سے زائد ملکوں کے طلبہ شریک ہیں۔
اولمپیاڈ میں مملکت کی نمائندگی پانچ طلبہ پر مشتمل ٹیم کر رہی ہے جنہوں نے کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینین فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی( موھبہ) اور وزارت تعلیم کی شراکت سے خصوصی تربیتی پروگرام اور کمیمپوں کے ذریعے بھر پور تیاری کی ہے۔
تربیتی پروگرام میں فلکیاتی مشاہدہ، ڈیٹا کا تجزیہ اور نظری تصورات کے ساتھ اولمپیاڈ کے فرضی امتحانات اور سائنسی مسائل حل کرنے کی مہارتیں فروغ دینے کے حوالے سے سرگرمیاں شامل تھیں۔
سعودی عرب نے 2024 میں انٹرنیشنل آسٹرونومی آسٹرو فزکس اولمپیاڈ میں شرکت کا آغاز کیا۔ اب تک چھ بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے۔ ان میں ایک سلور اور تین براونز میڈل اور دو تعریفی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

اولمپیاڈ، فلکیات کے مسائل، اجرام فلکی کے مشاہدات، ڈیٹا کے تجزیے اور سیمولیشن سافٹ ویئر کے ذریعے تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل سکلز کا جائزہ لیتا ہے۔
 آسٹرو نومی اینڈ آسٹرو فزکس اولمپیاڈ ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میں فلکیات اور خلائی طبعیات کے فروغ کے ساتھ دنیا بھر میں ہونہار طلبہ کے درمیان سائنسی روابط کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: