Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ، پانچ خواتین ٹیچرز سمیت چھ اموات

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سینٹر کے مطابق تصادم کی تحقیقات کی جا رہی ہے ( فائل فوٹو)
مکہ مکرمہ ریجن میں طائف، ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت واقع ہوگئی جس میں پانچ خواتین ٹیچر شامل ہیں۔
سعودی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سینٹر نے جمعرات کو بیان میں کہا کہ طائف، ریاض ایکپسریس وے  پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جا رہی ہے جس میں چھ اموات ہوئی ہیں۔
سیفٹی انویسٹی گیشن نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کردیا۔ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر حادثے کے اسباب اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل طائف کمشنری میں محکمہ ٹریفک نے حادثے کی اطلاع دی اور بتایا تھا کہ دو گاڑیاں اچانک الٹ گئیں۔ واقعہ کے حوالے سے ضروری طریقہ کار مکمل کیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق حادثے میں پانچ خواتین ٹیچرز اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پردم توڑ گیا۔ یہ واقعہ المویہ کمشنری میں رضوان مرکز کے قریب جمعرات کی صبح پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ٹیچرز کو لے جانے والی گاڑی کے اچانک لین بدلنے کے باعث بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ دوسری گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔

 

شیئر: