Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں ٹریفک حادثہ، سعودی خاندان کے 2 افراد جان سے گئے، 5 زخمی

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نزویہ سپتال منتقل کیا گیا۔( فوٹو: سکرین گریب)
سلطنت عمان میں ٹریفک حادثے میں ایک سعودی خاندان کے دو افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے علاقے قرن العلم میں آدم، ھیما روڈ پر ایک گاڑی الٹ گئی جس میں ایک سعودی خاندان سوار تھا۔
حادثے میں سعودی تاجر اور ان کی اہلیہ جان سے گئیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نزویہ سپتال منتقل کیا گیا۔
عمان میں سعودی سفارتخانے نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’اس نے حادثے کے بعد متعلقہ عمانی حکام سے رابطہ کیا، مرنے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لیے ضروری طریقہ کار کی نگرانی کی۔ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

 

شیئر: