Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کمشنری میں ٹریفک حادثہ، ماں باپ اور پانچ بچوں سمیت 9 افراد جان سے گئے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی کا رخ اچانگ موڑنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کی الاحسا کمشنری میں العقیر، العیون روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 9 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ ان میں ایک خاندان کے سات افراد شامل ہیں۔
حادثے میں ایک گاڑی میں سوارماں باپ، پانچ بچے جس میں تین بیٹے ار دو بیٹیاں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ دوسری گاڑی میں سوار دو نوجوان بھی جان سے گئے۔ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اخبار 24 کے مطبق اطلاع ملنے پر سول ڈیفینس اور ہلال احمر کی ٹیموں نے تبادہ شدہ گاڑیوں کے اندر پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ 
 ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فوری طور پر ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ضروری قانونی طریقہ کار مکمل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کا رخ اچانگ موڑنے کے باعث پیش آیا۔
العقیر، العیون روڈ الشرقیہ ریجن کی اہم شاہراہ ہے جو الاحسا کمشنری کے کچھ حصوں کو ساحالی علاقوں سے ملاتی ہے۔

 

شیئر: