شاہ سلمان نے رومانیہ کے صدر کو جی سی سی، یورپی سمٹ میں مدعو کر لیا
رومانیہ میں سعودی سفیر خالد بن عید الشمری نے دعوت نامہ پہنچایا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رومانیہ کے صدر نیکو شور ڈین کو دوسری جی سی سی، یورپی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو مملکت کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رومانیہ میں سعودی سفیر خالد بن عید الشمری نے بخارسٹ میں صدر کے قومی سلامتی کے مشیر ماریئس ایزورکا سے ملاقات کی اور دعوت نامہ پہنچایا۔
اس موقع پر سعودی عرب اور رومانیہ کے تعلقات، علاقائی سطح پر تعاون کے امکانات اور مشترکہ دلچھسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی سی سی اور یورپی ملکوں کے رہنما 24 اکتوبر کو سربراہی اجلاس کے لیے سعودی عرب میں جمع ہوں گے۔ دونوں بلاکس علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کے حوالے سے سٹریٹیجک شراکت داری اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے پہلا جی سی سی، یورپی سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 کو برسلز میں منعقد ہوا تھا۔
