Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے عمان کے فرمانروا کو جی سی سی، یورپی سمٹ میں مدعو کر لیا

سعودی سفیر نے عمانی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری کو دعوت نامہ پہنچایا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو دوسری جی سی سی، یورپی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو مملکت کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عمان میں سعودی سفیر ابراہیم بن سعد بیشان نے عمانی وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ بن علی الحارثی سے ملاقات کی اور دعوت نامہ پہنچایا۔
جی سی سی اور یورپی ملکوں کے رہنما 24 اکتوبر کو سربراہی اجلاس کے لیے سعودی عرب میں جمع ہوں گے۔ دونوں بلاکس علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کے حوالے سے سٹریٹیجک شراکت داری اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 سعودی عرب نے اس سے قبل امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو جی سی سی، یورپی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
یاد رہے پہلا جی سی سی، یورپی سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 کو برسلز میں منعقد ہوا تھا۔

 

شیئر: