Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں حالیہ واقعات کی فلم بندی پر امریکی شہری زیر حراست: سفارتخانہ

امریکی سفارتخانے نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو حالیہ واقعات کی فلم بندی پر حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی مشن نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا امریکی شہریوں کو حالیہ واقعات کی تصاویر لینے پر حراست میں لیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ کتنے امریکیوں کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی حکام نے خبردار کیا تھا کہ کاؤنٹر میزائل اور ڈرون کارروائیوں، ان کے ملبے  یا متاثرہ مقامات کی فلم بندی، انہیں شائع یا شیئر کرنا قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پیر کو ریاض میں سرکاری پریس کانفرنس میں کہا کہ ’حالیہ صورتحال میں درست معلومات سکیورٹی کے تحفظ کا حصہ ہیں۔‘
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ نامعلوم یا ناقابل اعتماد ذرائع سے سکیورٹی اور فوجی آپریشنز سے متعلق تصاویر، وڈیوز اور معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

 

شیئر: