Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، پاکستان، مصر اور ترکیہ کی مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

مشترکہ بیان میں ان حملوں کو ایک خطرناک کشیدگی قرار دیا گیا ( فوٹو: اخبار 24)
آر فور گروپ (پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ) نے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ شامل ہے جس میں شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مشترکہ بیان میں کہا گیا ان حملوں میں سول انفرا سٹرکچر اور تنصیبات کو نقصان پہنچا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ’یہ حملے مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں جو اس کی سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔
 بیان میں ان حملوں کو ایک خطرناک کشیدگی قرار دیا گیا جسے کسی بھی بہانے سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی قبول کیا جا سکتا ہے۔
گروپ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ اس میں ان حملوں کا مقابلہ کرنے، خطرات کے ذرائع کو باز رکھنے اور ان حملوں کی دوبارہ روک تھام کے لیے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت شامل ہے۔
 تاکہ مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا جا سکے اس کے ساتھ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں حوثی ملیشیا کو ان حملوں کے نتائج اور ان کے نتیجے میں علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق ہونے والے کسی بھی خطرے کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے  ان حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

شیئر: