اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف وریاں، قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں
منگل 13 اکتوبر 2026 18:10
انتظامی کمیٹیوں نے خلاف ورزی پر 20 ہزار 954 فیصلے جاری کیے ہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (ربیع الثانی 1448) میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 20 ہزار954 فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر خبردار کیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
