Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے منگل کو پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور قومی دفاع کے وزیر ولادیسوف کوسینیاک نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔

 

شیئر: