Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حملوں کے منفی اثرات دنیا بھر میں پڑ سکتے ہیں:آئی ایم ایف

سعودی معیشت خطے اور دنیا کے لیے اہم ہے: آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات دنیا بھر پر پڑ سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی معیشت خطے اور دنیا کے لیے اہم ہے، اس لیے ان واقعات کے ممکنہ منفی اثرات ہر جگہ اور ہر ایک پر پڑ سکتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات دنیا بھر کے لوگوں پر پڑ سکتے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور تیل سے مالا مال خطے میں متعدد تنازعات جاری ہیں۔

شیئر: