Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان اور سعودی عرب کا آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے تعاون کا اعادہ

جاپانی وزیر خارجہ نے مملکت کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جاپان کے ہم منصب توشیمیتسو موتیگی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مملکت کے خلاف ہونے والے حوثیوں کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے مملکت میں ایئرپورٹس اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے بار بار حملوں کی مذمت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کاجائزہ لیا۔ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی۔
انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے، علاقائی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں فریڈم آف نیویگشن اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کے رابطے کا مقصد آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے ریاض کی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کرنا تھا۔
جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا عام شہریوں اور شہری تنصیبات پر ہونے والے حملے ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے حوثیوں کے حالیہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان جس میں سعودی شہری شامل ہیں پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے مملکت میں جاپانی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سعودی تعاون کی بھی درخواست کی۔

 

شیئر: