Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کو اماراتی ہم منصب کا فون، حوثیوں کے حملوں کی مذمت

امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مملکت کا ساتھ دے گا (فوٹو: اے پی)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زاید کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے جس میں سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں متحدہ عرب امارات مملکت کا ساتھ دے گا۔

شیئر: