سعودی وزیر خارجہ کی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
خطے کی حالیہ صورتحال اور جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جم رش اور کمیٹی کی سینیئر رکن سینیٹر جین شاہین سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر خارجہ کی مشیر اور نمائندہ خصوصی برائے شعبہ مذاکرات و بحالی امن منال رضوان نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ٹام کاٹن، آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر راجر وکر اور کمیٹی کے سینیئر رکن سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کی تھی۔

حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، متعلقہ شعبوں میں امریکی، سعودی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
