شامی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
جمعرات 15 اکتوبر 2026 22:12
ریاض آمد پر سعودی نائب وزیر خارجہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی جععرات کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض آمد پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
شامی وزیر خارجہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ علاقائی صورتحال پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق اس دورے کا مقصد شام اور سعودی عرب کے درمیان مشاورت کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ دنوں میں حوثیوں کے مملکت کے خلاف حملوں میں شدت آئی ہے۔
دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب اور شام سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
