سعودی عرب کی نیتن یاہو کی شامی علاقے میں ’غیر قانونی‘ داخلے کی مذمت
جمعرات 10 ستمبر 2026 18:37
شام کی علاقائی خود مختاری اور سالمیت کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے شام کی سرزمین میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے بدھ کو وزیر دفاع کے ساتھ ماؤنٹ ہرموں کے شامی حصے کا دورہ کیا اور اسرائیلی فورسز کی جنوبی شام میں موجودگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں ممکت نے شام کی سرزمین پر نیتن یاہو کے ’غیر قانونی‘ داخلے کی مذمت کے ساتھ شام کی علاقائی خود مختاری اور سالمیت کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔
مملکت نے شام میں اسرائیلی دراندازی، خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے اور 1947 کے معاہدے کی پاسداری پر زور دیا۔
علاوہ ازیں شام نے نیتن یاہو کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اشتعال انگیز عمل قرار دیا اور خبردار کیا کہ اسرائیلی دراندازی اور حملے جاری رہنے سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
