Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران: حوثی ملیشیا کے حملے میں 6 افراد زخمی، املاک کو نقصان

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے  پروجیکٹائل گرنے کے واقعے پر کارروائی کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں حوثی ملیشیا کا پروجیکٹائل گرنے سے چھ شہری زخمی ہوگئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا سعودی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے  پروجیکٹائل گرنے کے واقعے پر کارروائی کی۔
یہ پروجیکٹائل رہائشی علاقے پر گرا جس سے چھ شہری زخمی ہوئے جبکہ تین گھروں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایسے واقعات کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔
اس سے قبل  بتایا گیا تھا کہ سعودی فضائی دفاع نے اتوار کی صبح یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلیسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔
 ریاض اور جنوبی شہر خمیس مشیط کے رہائشیوں کو فضائی خطرات سے خبردار کرنے والی ہنگامی الرٹس موصول ہوئے۔

سنیچر  کو ترکی المالکی نے کہا تھا کہ اتحادی افواج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ریاض، مشرقی صوبے اور مملکت کے جنوبی علاقوں میں چار ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔
انہوں نے یمن کے صوبہ صعدہ میں بیلیسٹک میزائل کے دو لانچروں کو بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ تازہ ترین واقعات یمن کے تنازع میں سالہا سال کی نسبتاً خاموشی کے بعد جولائی میں دوبارہ کشیدگی کے بڑھنے کے دوران سامنے آئے ہیں۔

 

شیئر: