Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ابو ظبی، اماراتی صدر سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو ابوظبی کے الشاطی پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اماراتی حکومت اورعوام کی مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔ امارات کے صدر نے بھی سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام دیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ہم نے دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کیا۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، تعاون اور مشترکہ خلیجی اقدام کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔‘
ملاقات میں سعودی وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظبی کے نائب حکمران شیخ طحنون بن زاید آل نہیان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

شیئر: