Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے ریاض میں امارات کے نائب صدر کا خیر مقدم کیا

دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شیخ منصور بن زاید نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے بھی اماراتی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔
  یاد رہے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی تھی۔

 

شیئر: