سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
فرانسیسی وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں موجودہ شراکت داری کا جائزہ اور تعلقات مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور جاری واقعات کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور مملکت کے ساتھ فرانس کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
علاقائی آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی، سیفٹی اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

موجودہ علاقائی بحرانوں کے جامع اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا تاکہ پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھایا جا سکے۔
