سعودی، کویتی، مصری اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو کویت، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعطی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے الگ الگ رابطے کیے۔
رابطوں کے دوران کشیدگی میں کمی، خطے میں سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں، وہ سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے اس سال کے اعلی سطح کے اجلاس میں مملکت کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور کثیر الجہتی کارروائی کو مضبوط بنانے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
