عرب اتحاد نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی میزائل اور ڈرون کو تباہ کر دیا
منگل 20 اکتوبر 2026 19:02
سول ڈیفنس نے ریاض میں ممکنہ فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا ( فوٹو: اے ایف پی)
یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے منگل کو حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔‘
سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں ممکنہ فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا بعد میں اسے واپس لے لیا۔
