Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن میں حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کر دیا: عرب اتحاد

اتحاد کے ترجمان نے کہا الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو مدینہ منورہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے نجران اور جیزان شہروں میں نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم سے وارننگ جاری کی تاہم بعد میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
سول ڈیفنس نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اس ہدایت کو دہرایا کہ ڈرونز اور میزائل گرنے کے مقامات سے متعلق فلم بندی، انہیں شائع یا شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل سول ڈیفنس نے بتایا تھا کہ منگل کی شب ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عرب باشندہ زخمی ہوا جبکہ رہائشی عمارت اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ 

 

شیئر: