سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
منگل 20 اکتوبر 2026 22:29
مملکت کے شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور کویت کے قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔
جبکہ ایسی کسی بھی چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا جو دونوں ملکوں کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔
