Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو مصری صدر کا تحریری مکتوب موصول

سعودی ولی عہد سے مصری وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور مکتوب پہنچایا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بدھ کو ریاض کے قصر الیمامہ میں سعودی ولی عہد سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعطی نے ملاقات کی اور تحریری مکتوب پہنچایا۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کاینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان اور سعودی ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید بھی موجود تھے۔
مصر کی جانب سے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل حسن رشاد شریک ہوئے۔

 

شیئر: