Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر تک بارش کا الرٹ، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

کئی علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعرات سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ، جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل اور قصیم ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شدید بارشیں سیلابی صورتحال، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
جبکہ الشرقیہ، تبوک، الجوف اور حدود الشمالیہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سول ڈیفنس نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 
علاوہ ازیں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں عام طور پر نومبر کے دوران اوسطا 13.29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی رہی ہے جو دوسرا سب سے زیادہ بارش والا مہینہ ہے۔

 

شیئر: