مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عشا ادا کی گئی
بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ( فائل فوٹو)
مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عشا ادا کی گئی۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔
یاد رہے سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں سنیچر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سعودی نیشنل سینٹر فار میٹریالوجی نے مکہ ریجن کے کئی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔بارش کے باعث اچانک سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
