Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ

مکہ اور دیگر علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں سنیچر سے بدھ  تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے مکہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجن می درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اچانک سیلابی صورتحال، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے اور حد نگاہ کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
مدینہ، حائل، الجوف اور حدود الشمالیہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
نیشنل سینٹر نے مدینہ، مکہ اور الشرقیہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائے رہنے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔
 محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

یاد رہے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی اس سال موسم خزاں کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکتوبر میں سب سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
نیشنل سینٹر نے نومبر میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

شیئر: