Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی نائب صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیلی فونک رابطے کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی نائب صدر نے مملکت کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے والی کی بھی جارحیت کی مذمت کی۔
سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
فلسطینی علاقوں کی صورتحال اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

 

شیئر: