حوثیوں کے حملے: سعودی اور عراقی وزرائے خارجہ کا سکیورٹی تعاون بڑھانے کا جائزہ
جمعرات 22 اکتوبر 2026 18:39
عراقی وزیر خارجہ نے حکومت کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی( فائل فوٹو)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو عراق کے ہم منصب فواد حسین نے ٹیلی فون پر رابطے میں بڑھتے ہوئے علاقائی خطرات سے نمنٹے کے لیے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں خصوصا سکیورٹی میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا تاکہ خطے کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مملکت کے خلاف حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر بھی بات کی۔ عراقی وزیر خارجہ نے عراقی حکومت کی جانب سے حملوں کی مذمت کی۔ شہریوں اور سول انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کو مسترد کیا۔
عراقی وزیر خارجہ نے عراقی سرزمین کو مملکت اور ہمسایہ ملکوں کے خلاف سکی بھی حملے یا کارروائی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کے حوالے سے عراقی حکومت کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
