مملکت کی اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی مذمت
جمعہ 23 اکتوبر 2026 21:44
سعودی وزارتِ خارجہ نے اردن کے صوبے کرک میں ایک چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 34 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب اس موقع پر اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، اردن کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر قسم کے دہشتگردانہ اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔
سعودی عرب نے اس افسوس ناک واقعے پر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور اردنی حکومت و عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
خیال رہے اردن کے جنوبی صوبے کرک میں واقع حمود چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔