Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت خارجہ کی ’ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت‘

پولیس اور کسٹمز کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے (فوٹو: ریسکیو 1122)
سعودی وزارتِ خارجہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور کسٹمز کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیے گئے مبینہ خودکش دھماکے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے تھے۔
پیر کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتی ہے اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور اس کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتی ہے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مملکت جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کرتی ہے۔‘

شیئر: