یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کرنے والی اتحادی افواج نے سنیچر کو کہا کہ انہوں نے ایران کی پشت پناہی میں سرگرم حوثی ملیشیا کی جانب سے سرحدی پار سے کیے جانے والے شدید حملوں کے دوران سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
صبح چار بجے سے کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ’ارلی وارننگ پلیٹ فارم‘ کے ذریعے الرٹ جاری کرتے ہوئے ریاض، نجران اور وادی الدواسر کی جنوبی گورنری میں ممکنہ فضائی خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔
الرٹ جاری ہونے کے چند منٹ بعد ہی دارالحکومت میں دو شدید دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔
مزید پڑھیں
-
حوثیوں کے حملے جاری، ریاض کی طرف آنے والا میزائل مار گرایا گیاNode ID: 909700
بعد میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اتحادی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ’فضائی دفاعی نظام نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا۔‘
ایک سابقہ پوسٹ میں ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ ’شرقیہ میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا تھا۔‘
التحالف: الدفاع الجوي اعترض ودمر صاروخ باليستي أطلقته الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه الرياض. https://t.co/KKTkdEWLYZ
— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) October 24, 2026












