Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ ریجن کے گورنر نے دمام ایئرپورٹ حملے کے زخمی کی عیادت کی

زخمیوں کو فراہم کی جانے والی میڈیکل کیئر کے بارے میں بتایا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز نے سنیچر کو دمام ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کے ایک زخمی کی عیادت کی۔
ایس پی اے مطابق الشرقیہ ریجن کے گورنر نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
شہزادہ سعود بن نایف کو زخمیوں کی صحت  اور انہیں فراہم کی جانے والی میڈیکل کیئر کے بارے میں بتایا گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کی شام دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں دو افراد جان سے گئے۔ ان میں سے ایک سعودی اور ایک انڈین شہری تھا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں ایک سعودی شہری کے علاہ انڈیا، یمن اور بنگلہ دیش کے دو، دو اور نیپال کا ایک باشندہ شامل ہے۔

 

شیئر: