Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملے کے بعد دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا

وزارت توانائی کے مطابق نشانہ بنائے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور فضائی ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں بدھ کی شام کو ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک سعودی اور ایک انڈین شہری تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک سعودی شہری کے علاہ انڈیا، یمن اور بنگلہ دیش کے دو، دو اور نیپال کا ایک باشندہ شامل ہے۔
سول ایشن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سب معمولی نوعیت کے زخمی ہیں اور ان کو مختلف ہسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شیبہ آئل فیلڈ حملہ، دو افراد ہلاک دو زخمی

اس سے قبل سعودی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری ہونے والے میں بتایا گیا کہ مشرقی صوبے میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی اور ڈرون کو تباہ کیا گیا تاہم اس کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق فلپائن اور دوسرے کا نیپال سے تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک پاکستانی اور انڈین ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت آئل فیلڈ کے باہر ایک کنٹریکٹر کی گاڑی میں آگ بھی لگی تاہم تیل کی تنصیب کے آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔
اسی طرح یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد نے جمعرات کی صبح بتایا کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرون مار گرائے گئے۔

شیئر: