Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش، دو اموات، دو افراد زخمی

وزات کے بیان میں کہا گیا مرنے والے فلپائنی اور نیپالی شہری ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح فضائی دفاعی نظام نے شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کی کوشش کی گئی۔
 ڈرون انٹرسیپٹ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے دو غیر ملکیوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مرنے والے فلپائنی اور نیپالی شہری ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی اور انڈین شامل ہے
بیان میں کہا گیا کہ الشرقیہ ریجن میں سعودی آرامکو کے زیر انتظام شیبہ آئل فیلڈ میں واقع تنصیبات میں سے ایک تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو انٹرسیپٹ کیا۔
اس واقعے میں تنصیب کی حدود سے باہر فیلڈ میں کام کرنے والے ایک کنٹریکٹر کی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم اس سے آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
ذرائع نے کہا متعلقہ حکام نے واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری ضروری اقدامات کیے۔
بیان میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

 

شیئر: