Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل فیسٹیول میں اونٹوں کی نیلامی کے ساتھ  روایتی مارکیٹ میں ثقافت کے رنگ

فیسٹیول نے اب تک چھ ہزار شہریوں کواپنی جانب متوجہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حائل میں جاری اونٹوں کی نیلامی کے 17ویں ایڈیشن کے پہلے دو دنوں میں تقریباً چار ملین ریال کی فروحت ریکارڈ کی گئی جبکہ اس ایونٹ نے چھ ہزار شہریوں کو متوجہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ سعودی ورثے میں اونٹ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر عمر کے افراد نیلامی دیکھنے، اونٹوں کی نسل اور ان کی خصوصیات کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ 
اونٹوں کی نیلامی کے ساتھ لگائے جانے والی روایتی مارکیٹ میں بھی بھرپور ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ خاندانوں کے لیے آؤٹ لیٹس اور دستکاروں کے لیے خصوصی کارنرز میں مقامی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی گئی۔
اس کے ساتھ دیگر ایونٹس میں ماحولیات، زراعت، آثار قدیمہ، ورثہ، روایتی دستکاری اور فالکن کی نمائش کے ساتھ گیمنگ ویلج، چلڈرن تھیٹر اور تفریحی گروپس  شامل ہیں۔

یہ پروگرام سعودی ثقافت میں اونٹوں کے مقام کو اجاگر کرنے کے ساتھ مقامی پروڈیوسروں اور کاریگروں کی مدد کرتا ہے۔ خطے میں سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

شیئر: