عسیر کو رنگوں سے سجانے کا منصوبہ، 10 لاکھ موسمی پھول لگائے جائیں گے
اتوار 25 اکتوبر 2026 8:48
شہری منظرنامے کی خوبصورتی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عسیر میونسپلٹی ریجن کے علاقوں کی سیاحتی کشش بڑھانے اور شہری منظر نامے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان اقدامات کے تحت سڑکوں، فٹ پاتھوں اور چوراہوں کی تعمیر اور ترقی کے ساتھ موسمی پھولوں کے پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی کو اجاگر اور معیار زندگی کو بہتر بنا یا جا سکے۔
یہ کوششیں موسم سرما کی آمد کی تیاریوں کےعین مطابق ہیں۔ موسم سرما میں عیسر ریجن کے مختلف علاقے خصوصا ساحلی مقامات سیاحوں کو راغب کرتے ہیں جبکہ باغات، چوراہے، سڑکیں اور عوامی سہولتیں سیاحوں کے تجربے کو خوشگوار بنانے اور سیاحتی مقامات کی کشش میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ ایک ایسا شہری ماحول تخلیق کرنے میں بھی مددگار ہیں جہاں قدرتی خوبصورتی اور اعلی معیار کی خدمات کا حسین امتزاج ملتا ہے۔
انہی کوششوں کے حوالے سے عیسر میونسپلٹی نے موسم سرما کے دوران 10 لاکھ کے قریب موسمی پھولوں کے پودے لگا رہی ہے۔ ان میں گلِ داودی، اشردنیم اور پیٹونیا شامل ہیں۔

شجر کاری کا مقصد سبزے کے رقبے میں اضافہ کرنا، علاقے کو خوبصورت بنانا اور شہری علاقوں میں رنگ بھرنا ہے تاکہ یہ مقامی باشندوں اور سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بن سکیں۔
علاوہ ازیں موسمی پھولوں کی نمائش کے موزوں مقامات کا انتخاب کیا جائے گا۔ پودوں کی حفاظت، مخصوص مقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، آلودگی میں کمی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

متنوع جغرافیہ اور موسم اس خے کو شہری منظر نامے کی بہتری کے لیے منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں عسیر میونسپلٹی سڑکوں کی مینٹینس پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ایسی سڑکیں جو خراب ہیں ان پر ری اسفالٹنگ کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا سکے۔
