Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’قومی تبدیلی‘‘کے64پروگرام،12شعبوں کی نجکاری کا فیصلہ

طائف- - - -  -وزیر منصوبہ بندی واقتصاد نے بتایا ہے کہ "قومی تبدیلی"کے 64پروگرام تیار کئے گئے ہیں۔ صحت ، کھیل، سڑکوں، نقل و حمل، شہری ہوابازی اور سیاحت ، قومی ورثے، ثقافت و فنون اور نوجوانوں سمیت 12شعبوں کی نجکاری ہوگی۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ تمام متعلقہ شعبوں کی نجکاری کے حوالے سے جامع روڈ میپ تیار کرلیا گیاہے۔ ترقیاتی حکمت عملی کے مطالعات کیلئے قومی مرکز قائم کیا جائے گا جبکہ نجی شعبے کے کردار کو موثر بنانے اور مجموعی قومی پیداوار میں اس کی شراکت بڑھانے کیلئے مختلف پروگرام روبہ عمل لائے جائیں گے۔ نمایاں ترین پروگرام یہ ہوں گے۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے آمدنی بڑھانے والی اسکیموں کا جائزہ، قومی عجائب گھر کو موثر کرنے کا پروگرام، نوجوانوں کا قومی پروگرام ، برآمدات کو فروغ دینے کا خصوصی پروگرام ، وزارت صحت کی نجکاری کا دائرہ بڑھانے کا پروگرام،کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سنٹر کی نجکاری کا منصوبہ، وزارت تعلیم سے آزاد اسکولوں کے قیام کا پروگرام، بندرگاہوں کی نجکاری، ریلوے جنرل کارپوریشن، شہری ہوابازی، سعودی عربین ائرلائنز، سعودی بجلی کمپنی، نیشنل واٹر کمپنی اور اسپیشلسٹ اکنامکس زون قائم کرنے جیسے منصوبے تیار اور روبہ عمل لائے جائیں گے۔

شیئر: