Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان او رٹرمپ تیل منڈی کے استحکام پر متفق

جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے سعودی عرب کےساتھ امریکہ کے منفرد تعلقات پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر زوردیا کہ بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو اور تیل منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل کی رسد میں کسی بھی ممکنہ کمی کو پورا کرنے میں جملہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔
 
 
 

شیئر: