Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف فٹبال چیمپیئن شپ انڈر 15 :بنگلہ دیش نے ٹائٹل جیت لیا

کھٹمنڈو : ساف فٹبال چیمپئن شپ انڈر 15کے فائنل میں پاکستان فائنل میں فتح سے محروم ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے خوبصورت کھیل پیش کر کے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ بنگلہ دیش نے میچ کا پہلا گول کر کے برتری حاصل کرلی، جواب میں محب اللہ نے گول داغ کر پاکستان کو کم بیک کا موقع دیا۔بالآخر فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جں میں قسمت نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے نوجوان کھلاڑیوں کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹائٹل تو نہ جیت سکی لیکن دل ضرور جیت لیے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ جوز بیتو پورٹیلا نے کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان فٹبال کا مستقبل روشن ہے اور وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ پی ایف ایف نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ نکھارنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر انھوں نے فاتح ٹیم بنگلہ دیش ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیے پڑھنے کیلئے اردو نیوز "واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: