Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش فٹبال لیگ:رئیل میڈرڈ کی 5ناکامیوں کے بعد فتح

میڈرڈ: ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے مسلسل 5ناکامیوں کے بعد پہلا میچ جیت لیا اور اسپینش لیگ کے مقابلے کے دوران ویلاڈولڈ کو0-2سے شکست دے دی۔ چیمپیئنز لیگ کے فاتح کلب کو اپنے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور گزشتہ5میچوں میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دوسری جانب اس کے روایتی حریف کلب بارسلونا نے فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ریور ویلیسانو کے خلاف 2-3سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ برابری پر ختم ہونے والا تھا تاہم لوئس سواریز نے اسے اپنے خوبصورت گول کے ذریعے فیصلہ کن بنا دیا۔ ویلا ڈوڈ جیسے غیر معروف کلب کے خلاف بھی رئیل میڈرڈ کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں تھی اور دونوں گول میچ کے آخری منٹوں کے دوران ہوئے ۔83ویں منٹ میں ونسیوس جونیئر نے ٹیم کو برتری دلائی جسے کپتان سرگیو راموس نے 88منٹ میں پنالٹی کک کی مدد سے دگنا کردیا۔ بارسلونا کو بھی نسبتاًکمزور حریف کے خلاف مشکلات کا سامنا رہا ۔میچ 2-2گول سے برابر ہو چکا تھا اور محسوس ہو رہا تھا کہ بارسلونا کو ایک ہی پوائنٹ پر اکفا کرنا پڑے گا تاہم لوئس سواریز ایک مرتبہ پھر ٹیم کی مدد کو میچ کے آخری منٹوں میںگول کرتے ہوئے فتح کے ساتھ 3قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلئے ۔ یہ سواریز کا اس میچ میں دوسرا گول تھا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: