Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی خاتون خلا نورد، السعودیہ کی خصوصی رعایت، پاکستانی سیلاب زدگان کے لیےامدادی مہم سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے شاہ سلمان کی یوم وطنی پر ٹویٹ، ولی عہد سے یوکرینی صدر کا رابطہ اور سعودی فیشن برانڈ کی خصوصی تخلیق سیمت چند دیگر اہم خبریں رہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی یوم وطنی پر ٹویٹ، مملکت اور اس کے شہریوں پر فخر
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 92 ویں یوم وطنی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ’ یوم وطنی کی یاد ملک کی عظمتوں پر ناز اور اقوام عالم میں مملکت کے مقام اور ملکی اتحاد پر فخر ہے۔‘ 
انہوں نے وطن عزیز کی حفاظت اور اسے دائمی امن و استحکام کی نعمت سے نوازنے کی دعا بھی کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا حرمین ریلوے سٹیشن

جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحرمین ایکسپریس ریلوے سٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹشینوں میں ہوتا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہے۔ یہاں کاروباری مراکزاور ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشرقی وسطی ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مملکت کے کردار کی اہمیت کوتسلیم کیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پہلی سعودی خاتون کو خلائی مہم پر روانہ کیا جائے گا
سعودی سپیس کمیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خلانورد کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو مختصر المیعاد اور طویل المیعاد خلائی مہمات کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کمیشن نے کہا ہے کہ ’خلا کے متعلق تحقیقات اور علوم کو فروغ دینے اور اس شعبے میں قدم جمانے کے لیے نوجوانوں کی تربیت کی جائے گی۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

السعودیہ کی یوم وطنی پر داخلی پروازوں کے لیے خصوصی رعایت

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے یوم وطنی 92 کے موقع پر داخلی پروازوں کے حوالے سے خصوصی پیشکش کی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  السعودیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’خصوصی پیشکش سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کےلیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے۔‘
’بکنگ 21 سے 23 ستمبر 2022 کے دوران کرانا ہوگا جبکہ اس ٹکٹ پر سفر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023 کے دوران کیا جاسکے گا۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

قومی دن کے اعزاز میں سعودی فیشن برانڈ کی خصوصی تخلیق
لباس کے حوالے سے سعودی عرب کی اپنی مخصوص روایات ہیں اور خاص طور پر جب بات کسی تقریب یا سماجی اجتماعات کی آتی ہے تو لباس انتہائی اہم شناخت ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قومی دن کی روایت ظاہر کرنے اور منانے کا ایک موقع ہے۔ قومی جشن منانے سے آپ کو فخر اور اعتماد محسوس ہوتا ہے اور خاص طور پر فیشن کسی قوم کی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی کابینہ کا اجلاس، ولی عہد کی سربراہی میں جدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم
سعودی کابینہ نے تہذیبوں کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ اور انتہا پسندی کے انسداد کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
سعودی کابینہ نے ولی عہد کی سربراہی میں جدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اور چین کا اجلاس، تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ​
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو نیویارک میں چین کے ساتھ اجلاس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سربراہی کی۔
 چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وینگ بی نے کی۔ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  اجلاس میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اورانہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ابہا کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 13 ملین افراد سفر کرسکیں گے
سعودی عرب میں مطارات ہولڈنگ کمپنی اور عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ابہا کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ماسٹر پلان مکمل ہوگیا۔ اس سے سیاحت اور شہری ہوابازی کے قومی سٹراٹیجک اہداف حاصل ہوں گے.‘
اخبار 24 کے مطابق ’مطارات‘ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر محمد الموکلی نے کہا کہ ’کوشش ہے کہ نئے ایئرپورٹ کا ڈیزائن عسیر ریجن کے فن تعمیرسے مطابقت رکھے اور یہاں سیاحت کے فروغ کا باعث بنے۔ یہ کام تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شہزادہ ترکی بن محمد نے ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں نمائندگی کی
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس سوم سے پیر کو ملاقات کی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

انٹرنیشنل شیف مقابلوں میں پاکستانی شیف کی نمایاں پوزیشن
ریاض میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فوڈکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف مقابلہ ہوا جس میں سعودی ،پاکستانی اور دنیا بھر سے ماہر شیفس نے شرکت کی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی کے لیے مختلف زبانوں کی ماہر خواتین تعینات
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے زائرخواتین کےلیے ترجمے سمیت دیگرسہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبہ نسواں کی جانب سے زائرخواتین کےلیے فراہم کی جانے والی ترجمہ کی سہولت کو مزید بہتربناتے ہوئے مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر مختلف زبانوں کی ماہرخواتین کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ زائرخواتین کی براہ راست رہنمائی اور انہیں اہم معلومات فراہم کرسکیں۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی ولی عہد کی شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کے تقرر پر مبارکباد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی شہزادہ ولیم کو ’پرنس آف ویلز‘ کے تقرر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے تخت برطانیہ کے جانشین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کی اچھی صحت کے ساتھ برطانیہ کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’سعودی کافی کا سال‘ وزارت ثقافت کی جانب سے مقابلے کا اعلان

سعودی وزارت ثقافت نے ’سعودی کافی کے سال‘ کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر (سعودی کافی سمفنی) کے نام سے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو کوالٹی آف لائف پروگرام کا حصہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کے ذریعے وزارت ثقافت سعودی کافی کی ثقافتی قدر اور مملکت کے رسم و رواج کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کو منانے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم
سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے ایک ہوائی پل قائم کر کے پاکستان کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب سے انسانی امداد لے کر دو طیارے رواں ہفتے کراچی میں اترے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: