سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے یوم وطنی 92 کے موقع پر داخلی پروازوں کے حوالے سے خصوصی پیشکش کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ خصوصی پیشکش سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کےلیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے‘۔
’بکنگ 21 سے 23 ستمبر 2022 کے دوران کرانا ہوگا جبکہ اس ٹکٹ پر سفر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023 کے دوران کیا جاسکے گا‘۔
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ’خصوصی پیشکش اکانومی اور گیسٹ کلاس کی براہ راست پروازوں کے لیے ہے۔ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 92 اور گیسٹ کلاس کا ٹکٹ 192 ریال میں دستیاب ہے۔ خصوصی پیشکش محدود نشستوں کے لیے اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہے‘۔