Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اور چین کا اجلاس، تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

اجلاس نیویارک میں جنرل اسمبلی کے  اجلاس کے موقع پر ہوا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو نیویارک میں چین کے ساتھ اجلاس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سربراہی کی ہے۔
 چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وینگ بی نے کی۔ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  اجلاس میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اورانہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

 چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وینگ بی نے کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

 باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل خصوصا خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جی سی سی کی جانب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی، کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح، اماراتی وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر، قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد  الخلیفی، اقوام متحدہ میں متعین عمانی مندوب ڈاکٹر محمد الحسن اور سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔

شیئر: