Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پرو لیگ میں انٹرنیشنل فٹبالرز کی بیویوں اور گرل فرینڈز سے ملیں

سعودی فٹبال کلب النصر نے ورلڈ سٹار کرسٹیانو رونالڈو سے معاہدہ کیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی فٹبال پرو لیگ دنیا بھر سے سٹارز فٹبالر کی مملکت آمد سے مستفید اور لطف اندوز ہو رہی ہے، مقامی فٹبال کلبز کے ساتھ معاہدے کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی بیویوں یا گریل فرینڈز بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

جورجینا روڈریگز

سعودی فٹبال کلب النصر نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد مملکت میں قیام کے دوران ان کی ساتھی اور ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز ان کے ساتھ موجود ہیں جو حالیہ میچ میں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

لاریسا پریرا

برازیلین فٹبالر روبرٹو فرمینو جنہوں نے حال ہی میں جدہ کی الاہلی فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ روبرٹو  نے 2017 میں اپنی طویل مدتی محبت کے بعد لاریسا پریرا سے شادی کی اور اس جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں۔

جورڈان اوزونا

ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار ہیں جو  مبینہ طور پرفرانس کے معروف فٹبال کریم بینزیما کی دوست ہیں۔ کریم بینزیما نے کچھ عرصہ قبل جدہ کے الاتحاد فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے کا معاہدہ کیاہے۔ اس جوڑے نے گزشتہ ماہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

ربیکا برنیٹ

انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کھلاڑی جارڈن ہینڈرسن کی اہلیہ اور طویل مدتی ساتھی ہیں۔ انگلش فٹبالر نے دمام کی الاتفاق فٹبال کلب سے معاہدہ کیا ہے۔ اس جوڑے  کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ڈیبورا لورینکو

سعودی عرب کی الہلال فٹبال کلب میں شامل ہونے والے  پرتگالی مڈفیلڈر روبن نیوس کی اہلیہ ڈیبورا  لورینکو تین بچوں کی ماں ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے بارے میں بتانے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
سلویجا لہتر

ریاض کی معروف فٹبال کلب النصر میں رونالڈو کے ساتھ ٹیم کا حصہ بننے والے کروشین فٹبالر مارسیلو بورزووچ کی اہلیہ سلویجا لہتر ہیں۔ سلویجا لہترنے عالمی شہر یافتہ فٹبالر سے ان کے آبائی شہر ویلیکا گوریکا میں  2012 سے ملاقاتوں کا آغاز کیا اور اب اس جوڑے کا ساتھ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
 

شیئر: